u بھورے ریچھ کے مسکن دیوسائی میں میلامنسوخ | ٹی این این Share Button" />
Published On: Sun, Aug 21st, 2016

بھورے ریچھ کے مسکن دیوسائی میں میلامنسوخ

گلگت

رپورٹ : منظر شگری

دیوسائی نیشنل پارک میں فیسٹول کو منسوخ کردیا گیا ہے جس کے باعث ہمالین بھورے ریچھ کا مسکن انسانی مداخلت سے محفوظ ہوگیا ہے ۔

1993 میں دیوسائی کے میدان کو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تاکہ یہاں کے قدرتی وسائل کے تحفط اورعلاقے میں معدومیت کے خطرے سے دوچاربھورا ریچھ کے لیے ایک محفوظ علاقہ مہیا کیا جاسکے۔اس اقدام کی بدولت 1993سے لے کر اب تک بھورے ریچھ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کوملا اور ان کی تعداد 19سے بڑھ کر 60 تک جا پہنچی ہے۔

دیوسائی نیشنل پارک کی بجائے حکومت نے راما کے پرفضاء مقام پر سیاحوں کے لیئے فیسٹول کے انعقاد کے لیئے تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے والے اداروں کے سخت تحفظات کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے دیوسائی نیشنل پارک کی حدود میں فیسٹول منعقد کرنے کا منصوبہ موخر کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر رواں ماہ کے آخر تک ضلع استور کے خوبصورت سیاحتی مقام راما میں فیسٹول منعقید کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دیوسائی نیشنل پارک بھورا ریچھ کے ساتھ ساتھ برفانی چیتا ، بھوری رنگ کا بھیڑیا ، سائبیرین آئی بیکس، سرخ لومڑی اور 124کے قریب مقامی اور مہمان پرندوں کے لیے ایک محفوظ مسکن ہیں ۔

 گلگت بلتستان حکومت اور محکمہ سیاحت پر دیوساءی نیشنل پارک میں فیسٹول منعقید نہ کرنے کےلیئے غیرسرکاری اداروں کی جانب سے دباو بڑھ گیا تھا ۔ غیر سرکاری اداروں جن میں ڈبلیو ڈبلیو ایف سمیت کئی ایسی آرگناءزیشینز جو کہ جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کے تحفظ پر کام کرتی ہیں انہوں نے دیوسائی نیشنل پارک جو کہ ہمالین پہاڑی سلسلوں میں بھورے ریچھ کا ا مسکن ہے اور اس کو بھورے ریچھ کا کور زون قرار دیا گیا ہے اسکے قریب سیاحوں کے لیئے انسانی سرگرمیوں پر مشتمل بڑے پیمانے پر فیسٹول کے انعقاد کو بھورے ریچھ کی نسل اور دیوسائی نیشنل پارک کے قدرتی ماحول کے لیئے انتہائی خطرناک قرار دیا تھا ۔ گزشتہ برس بھی گلگت بلتستان حکومت نےدیوسائی نیشنل پارک میں فیسٹول کرنے کا فیصلہ کیا تو ملکی اور غیرملکی ماحولیاتی تنظیموں کی جانب سے سخت درعمل سامنے آیا جس باعث حکومت گلگت بلتستان کودیوسائی نیشنل پارک میں دوسری بار فیسٹول کے فیصلے کو واپس لینا پڑا ۔

واضع رہے کہ گزشتہ برس حکومت گلگت بلتستان نے خنجراب نیشنل پارک کی حدود میں خنجراب پامیر فیسٹول کے نام سے میلے کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد تحفظ ماحولیات کی تنظیموں کی جانب سے حکومت گلگت بلتستان کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ رواں سال میں حکومت نے دیوسائی نیشنل پارک میں فیسٹول کے انعقاد کا اعلان کیا تو غیرسرکاری تنظیمیں متحرک ہوئی اور انہوں نے دیوسائی نیشنل پارک میں فیسٹول کے انعقاد کے فیصلے کو نیشنل پارکس اور قدرتی ماحول سے متصادم قرار دیا ۔


جس کے بعد حکومت گلگت بلتستان نے دیوساءی نیشنل پارک کی حدود میں دیوسائی فیسٹول کو منسوخ کرکے فوری طور پر سالانہ راما فیسٹول منعقید کرنے کے لیئے حکمت عملی ترتیب دی ہے ۔ راما فیسٹول کے لیئےمحکمہ سیاحت نے بہتر انداز میں منانے کےلیئے تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ راما فیسٹول میں مقامی لوگوں کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاح شرکت کرینگے ۔ راما فیسٹول رواں ماہ کے آخری تک منعقید کرنے کا قوی امکان ہے

Share Button
Print Friendly, PDF & Email

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>